یاسرالیاس پیرس]پیرس کی سماجی و سیاسی شخصیت زاہد ہاشمی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کے مہمان خصوصی پیرس میں پاکستان کے سفیر جناب غالب اقبال تھے۔تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماوں اور کارکنوں نے بھرپورشرکت کر کے کشمیر کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔مقررین نے مسلہ کشمیر کے پس منظر پر روشنی ڈالی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کے مسلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی دلی امنگون کے مطابق حل کیا جاِے۔