پیرس (اے کے راؤ سے) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد نعیم چوھدری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدور کا بچہ آج بھی پائی پائی کو محتاج ہے اور حکمرانوں کی دولت کا آف شور میں راج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں بنانے والے مزدوروں کی خوشیوں کے قاتل ہیں ۔ مگر وہ حکمران جو اپنی عوام سے دو وقت کا نوالہ چھین کر آف شور میں دولت اکھٹی کر رہے ہیں اصل میں معاشی دہشت گرد ہیں۔ان حالات میں عوام کو اپنے حق کے لیے اٹھنا ہو گا۔ عوام اگر آج بھی یونہی سوتی رہی تو یہ حکمران بچا کھچا ملک بھی نگل جائیں گے۔
نعیم چوھدری نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے بھی ریاستی بربریت کے خلاف قربانیاں دیں تھیں اور عوامی تحریک کے کارکن بھی ریاستی اور حکومتی غنڈہ گردی کے خلاف برسرے پیکار ہیں۔
انہوں نے باوثوق انداز میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 نکاتی انقلابی ایجنڈا ہی پاکستان کے کسانوں، مزدوروں، کم آمدنی والے شہریوں کی خوشحالی کا ایجنڈا ہے۔