پیرس (اے کے راؤ) سابق مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض سے کل عید کی نماز پر مرکز منہاج القرآن فرانس پر ملاقات ہوئی عید کا دن اور لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے زیادہ گفتگو کا موقعہ تو نا مل سکا ایک سوال جو ان کے حوالے سے میڈیا میں گردش کر رہا تھا کر سکا. ان کا دو ٹوک الفاظ میں کہنا تھا کسی کو شک نہ رہے ہم کل بھی مشن ہی کے فرزند تھے ! ہیں ! اور انشااللہ رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی زندگی بے شک یورپ میں مگر نیک اور صالح والدین کی چھتر چھایہ میں بسر کی ہے اور شعوری زندگی کے 26 سال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی شفقت اور سنگت میں گزرے ہیں. قائد کی سنگت کسی بھی عہدے سے مبرا کر دیتی ہے۔
آج کل نجی مصروفیات کے باعٹ میں اور ڈاکٹر رحیق عباسی رخصت پر ہیں. انہوں نے مشنری دوستوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ساتھیو ! قائد جب پکاریں گے جہاں کھڑا کریں گے آخری سانس کے اکھڑنے تک وہیں پاؤ گے. ان نے بغیر نام لیےکہا کہ منصب اور مرعات کے حصول میں سرگرداں بڑے جدءامجد کے چھوٹے لوگ ان کے ترجمان نہیں ہو سکتے۔