پیرس (رپورٹ پیرس ادبی فورم) پیرس ادبی فورم کے پہلے عالمی مشاعرہ اور فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے شعری مجموعہ کلام ہمیشہ تم کو چاہیں گے۔ کی پذیرائی کی تقریب میں یورپ بھر سے شرکت کے لیے آنے والے معزز اور معرف شاعر محترم جناب جمشید مسرور صاحب، محترمہ غزل انصاری انگلینڈ، فرزانہ نیناں نوٹنگھم،راحت زاہد گلاسگو،شبنم خلجی کے اعزاز میں پاکستان عوامی تحریک فرانس نے بھرپور عشائیہ دیا۔
یس پر وقار تقریب کی صدارت جناب حسن میر قادری صاحب نے کی جو کہ ناروے سے تشریف لانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جناب جمشید مسرور سے دوستی اور محبت کا رشتہ رکھتے ہیں تقریب میں پیرس ادبی فورم اور پاکستان عوامی تحریک وو من ونگ کی صدر معروف شاعرہ سمن شاہ کے علاوہ پیرس ادبی فورم کے جنرل سیکریٹری نوجوان شاعر ایاز محمود ایاز، فرانس کے ممتاز شاعر کالم نگار عاکف غنی، فرانس کے نوجوان شاعر آصف جاوید عاصی، اور گجرات لنک کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ناصرہ خان بھی شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کے تمام ساتھی کارکنان موجود تھے جناب حسن میر صاحب نے جمشید صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم پر ادب کے جگمگ کرتے ستاروں کا ہونا روشنی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور ہمیں ایسی محفلیں اور ادبی پروگرامز کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ڈپٹی سیکریٹری جناب طاہر عباس نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں سے گزارش کی کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دستخطی مہم پر اپنے اپنے اجتجاج کی مہر لگائیں تمام مہمانوں نے اپنے دستخظ کر کہ اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک نئی تاریخ رقم کی۔