پیرس (پی پی پی فرانس) پاکستان پیپلزپارٹی کے کوارڈینیٹر و فرانس کے سینئر نائب صدر کامران یوسف گھمن نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں سے غافل نہ ہو اور اپنی توجہ مرکوز رکھے کیونکہ حکومت کی توجہ جب ادھر ادھر ہوتی ہے تو دہشت گرد وقفے وقفے سے حملے شروع کر دیتے ہیں۔
پیپلز پارٹی مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کو کسی طرف سے بھی دہشت گردی کا موقعہ نہ ملے۔
لیکن حکومت اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پر کان نہیں دھرنے کو تیار نہیں۔