پیرس (بیور رپورٹ) معروف صحافی، اے آر وائی پیرس کے کیمرہ مین میاں عرفان صدیق اپنے نجی کام سے پاکستان جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کے دوست مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے چیئرمین ملک ناصر محمود نے اپنی رہائش گاہ ملک ہاؤس پر پیری فیت میں ایک پر تکلف اور شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔
شرکت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست اعلٰی شیخ اصغر علی دولتالہ، مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے جنرل سیکرٹری اور اے آر وائی نیوز فرانس کے نمائندہ مرزا خالد بشیر، مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ، اور نوجوان صحافی میاں عرفان صدیق کے بھائی حافظ چاند جنید شامل تھے۔