پیرس(بابر مغل سے) معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری طاہر رزاق (پنجاب ریسٹورنٹ ہربلے) کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے پاکستان میں وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعتہ المبارک کو دن 2:30 بجے موضع جکر ضلع جہلم میں ادا کی جائے گی۔ چوہدری طاہر رزاق اپنی والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
چوہدری طاہر رزاق کی والدہ کی وفات پر پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے.
پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی, مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ , تحریک انصاف فرانس کے سینیر راہنما ابرار کیانی اور دوسری اہم شخصیات نے چوہدری طاہر رزاق کی والدہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں.