پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ن فران کے سینئر رہنما حاجی تاج دین سکھیرا کی ہمشیرہ کی وفات پردوست احباب نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
فاتحہ خوانی کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑئچ بھاگووالیہ، پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ فرانس کے صدر چوہدری ندیم افضل آف ڈھیروگھنہ، چوہدری جاوید سدوال، اے آروائی فرانس کے نمائیندہ مرزا خالد بشیر، شامی وڑائچ ودیگر شامل تھے۔
وفد نے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔