پیرس کےعجائب گھر لوُووَر میں چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم عبد اللہ رضا رفائی مصری شہری ہے۔ اس بارے میں مصری سفارت خانے نے تصدیق کردی ہے۔
مصری سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عجائب گھر میں ممکنہ دہشت گردی والا شخص 29سالہ مصری شہری عبداللہ رضا ہے۔ فرانسیسی پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم 26جنوری کو پیرس پہنچا تھا۔ اس نے دبئی سے سیاحتی ویزا حاصل کیا تھا۔ ملزم نے تنہا کارروائی کی یا کسی سے ہدایت لی؟ اس سے متعلق تحقیقات کی جاری ہیں۔ عبد اللہ رضا نے پولیس پر چھرے سے حملہ کیا تھا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو پیٹ میں گولیاں لگیں، جبکہ سیکیورٹی اہلکار کو سر پر چاقو سے کیے گئے وار سے زخم آئے۔ میوزیم اور اطراف کی سڑکیں دو گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول دی گئی ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میوزیم میں حملے کو اسلامی انتہا پسند حملہ قرار دے دیا، اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ فرانس ایک بار پھر نشانے پر ہے، امریکا ہوشیار رہو۔