پیرس ( زاہد مصطفی اعوان ) پیرس کے نواحی شہر کرائی میں پاکستانی کیمونٹی کا شاندار پروگرام۔ سفیر پاکستان غالب اقبال کی خصوصی شرکت۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کو حل کرنے اور ان کو ان کاحق دیلیز پر پہنچانے کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پیرس کے نواحی شہر کرائی میں ایک شاندار پر وگرام آرگنائز کیا گیا۔
جس میں پاکستان اور فرانس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔سفیر پاکستان غالب اقبال نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ فرانس کی طر ف سے مقامی میئر جین کلاو ¿ڈ ولمین نے شرکت کی ۔راجہ طاہر سدوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر محترم غالب اقبال اور مقامی میئر جین کلاوڈ ولمینکا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کرائی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے پروگرام میں شرکت کی ۔انھوں نے آرگنائزنگ کیمٹی کا شکریہ ادا کیا۔
کرائی میں مقیم دیگر پاکستانی شخصیات ملک ارشد ربانی،راجہ طاہر سدوال، شیخ نیر عدنان،وسیم بٹ،محمد حیات، مرزا اختر،وسیم برہان و دیگر نے سفیر پاکستان غالب اقبال کو کرائی آمد پر خوش آمدید کرتے ھوئے امید ظاہر کی ان کے دورہ کرائی سے پاکستانی کمیونٹی کو جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفیر پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ سب ان کے دورہ کرائی پر انھیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفارت خانہ پیرس پاکستانی عوام کو سہولتیں بہم پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ہمارا وژن عوامی خدمت ہے ،دیار غیر میں جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں ہم ان کو ان کو حق پہنچائیں گے۔