پیرس (راؤ خلیل احمد سے) فرانسیسی حکام کے مطابق پیرس میں جمعے کی شب شہر میں ہوئی خونریزی کے ذمہ داران کی گرفتاریوں کے سلسلے میں کیے گئے اپریش میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوئے بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے خود کو بم سے اڑایا لیا۔جبکہ دوسرا پولیس کے سنائپر کا نشانہ بنا۔ اس اپریش میں دو طرفہ فائرنگ سے متعدد پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔
فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پیرس کے شمالی مضافات سینڈیانی میں پولیس اور فوج کے مشترکہ اپریش پیرس حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز شدت پسند عبدالحمید اباعود کی گرفطاری کے لیے کیا گیا تھا۔
اس کاروائی میں 8 افراد گرفتار بھی ہوئے مگران آٹھ افراد میں پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود شامل نہیں ہے۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فلیٹ سے ایک مسخ شدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
فرنچ حکام نے بتایا ہے کہ یہ ایک نیا گروہ تھا جو پیرس کے پوش علاقے ” لا دیفانس ” ڈیفنس میں بڑی کاروائی کرنے کا پروگرام مرتب کر رہا تھا۔ اسی پکڑ دھکڑ میں یہ انفارمیشن بھی ملی ہیں کہ پیرس کے مضافات کے بڑے بڑے کمرشل سنٹرز جیسے ابر ویلے کا ملینیر کمرشل سنٹر اور ایسے ہی دوسرے بڑے کمرشل سنٹرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔