پیرس (اے کے راؤ سے) حکومت وقت کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سانحہ بپاء کیے جانے کے دوسال مکمل ہونے اور اور سانحہ کے شہداء کو انصاف دلوانے کے حصول میں دشوار کے پیش نظر پاکستان کی طرح فرانس سفارت خانہ پاکستان کے سامنے ” 75008 Rue Lord Byron 75008 PARIS ” میں آج 16 جون دن 2 بجے ایک اہتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ صدرمنہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس مظاہرے میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی دعوت دے دی گئی ہے۔
صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ چوھدری محمد اسلم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج کے اس مظاہرے میں ہمارا صرف ایک پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ ” 17 جون 14 خون کہاں ہے قانون” اور اس پر کسی کو اختلاف ہو ہی نہیں سکتا ۔تاہم، ہم تمام سیاسی و مزہبی جماعتوں کو آج کے اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔