پیرس ( اے کے راؤ ) پاکستان عوامی تحریک فرانس نے منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل کے اعزاز میں عیشائیہ کا اہتمام کیا۔
چوھدری ظفر اقبال آف ککرالی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ریسٹورنٹ میں ہونے والے اس عیشائیہ میں صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم، جنرل سیکریٹری محمد نعیم چوھدری، چیف آرگنائیزر شیخ سلطان محبوب ،سید شبیر حسین شاہ، نسیم بٹ ، سلیمان اسلم ،ابرار احمد اور میڈیا ایڈوائیزر راو خلیل احمد بھی شامل تھے۔