counter easy hit

پیرس : پاکستان عوامی تحریک فرانس کی حلف برداری کی تقریب، ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی

Paris Swearing Function

Paris Swearing Function

پیرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کی حلف برداری کی تقریب پیرس کے مضافات میں فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیؤ میں ہوئی ، اس تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے جبکہ مقامی میئر Gilles Paux ، امیدوار برائے ڈیپارٹمنٹل الیکشن ،جائنٹ میئر Seyfiddine , اور Cadays-Delhome نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انتظامی طور پر پاک فرنچ شاندار ترتیب دیے گئے پروگرام کا آغاز قاری صدیق کی تلاوت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری قاری طاہر عباس اور فرنچ میں قاضی ہارون نے دیے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کی مرکزی اور علاقائی تنظیموں کے عہدداران و وابستگان ،معززین پیرس،سیاسی و مزہبی شخصیات کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف فرانس،پاکستان مسلم لیگ “ق” پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے وفود کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک سپین ، اٹلی اور جرمنی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

مقررین نے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مقررین میں شامل تھے، نامزد کوارڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک وومن ونگ ثمن شاہ ، صدر پاکستان عوامی تحریک سپین چوھدری اقبال ، جنرل سیکریٹری نعیم چوھدری ، صدر منہاج القرآن وومن ونگ محترمہ ستارہ ملک ، معروف کالم نگار طاہرہ سحر ، ہارون عباس برہان ،جرمنی سے آئے محمد شکیل چغتائی ،چیف آرگنائیزر PAT فرانس سلطان محبوب ، صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدہق ، راؤ خلیل احمد اور مقامی میئر Gilles Paux نے بھی اپنے خیالات کا اظہا کیا۔

صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم چوھدری آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا علان کرتے ہوئے یورپ بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کا علان کیا۔ اور یورپ بھر کے تمام محب وطنوں کو پاکستان کی بقاء کے لیے ساتھ لے کر چلنے کا اندیہ دیا۔ انہوں نے ایونٹ ارگنائیز کرنے پر سلیمان اسلم اور فیصل چوھدری کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی۔

تقریب میں پاکستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے خصوصا” یوحنا آباد کے حالیہ وقع میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے بے گناہ افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مؤثر آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹھائی اور اپنی تحریر و تقریر سے پوری دنیا میں ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے نہ تھا اور نہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری، اسلامی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔ قوم کو علمی، فکری شعور دینے کے ساتھ ساتھ آئین اور حقوق کا شعور دینے میں بھی ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنا کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد خالصتاً غریب عوام کے حقوق کے لئے ہے۔

صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی تشکیل میں دہشت گردوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ نون لیگ دہشت گردوں کا سیاسی ونگ ہے جبکہ دہشت گرد نون لیگ کا عسکری ونگ ہیں اور دونوں کا گٹھ جوڑ ایک دوسرے کے تحفظ کے لیے ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی قاتل، دہشت گردوں کی سرپرست اور عوامی حقوق کی غاصب ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کو دبایا جارہا ہے، مگر ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور قصاص لے کے رہیں گے۔ حلف کی باقائدہ تقریب کے بعد علامہ حافظ اقبال اعظم نے دعا کروائی اور حاضرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔