پیرس (اے کے راؤ) ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں پاکستان سے بھارت چار ارب 90 کروڑ ڈالر ٹرانسفر ہوئے، جبکہ بھارتی مرکزی بنک 2015 میں صرف دس لاکھ ڈالر کی پاکستان سے بھارت منتقلی دیکھاتا ہے۔
ورلڈ بنک کے مطابق 2014 میں یہ رقم چار ارب 79 کروڑ ڈالر تھی ورلڈ بنک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ زرمبادلہ بھارت بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے یہ بات قابل زکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زرمبادلہ کے براہ راست تبادلے پر پابندی عائد ہے۔
پابندی ہونے کے باوجود اتنی بڑی رقم کی بھارت منتقلی انتہائی حیران کن بات ہے اور حکومت پاکستان کی گڈ گورنس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ورلڈ بینک کے ایک سرکردہ ماہر اقتصادیات دلیپ ریتھا رقم کی اس منتقلی کو پراسراریت قرار دیتے ہیں۔