پیرس: پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب 29 نومبر 2015 بروز اتوار پانچ بجے لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں منعقد ہو گی۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے تما عہدیداران و کارکنان سمیت صحافی حضرات بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سابقہ کارکردگی زیر بحث لائی جائے گی۔اور آئندہ لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کیلئے فاتحہ خوانی اور سانحہ پیرس کے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا۔ ملک منیر احمد نے تمام عہدیداران و کارکنان کو وقت کی پابندی کی اپیل کی ہے۔