counter easy hit

پیرس، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجے کوختم کرنے کی مکروع سازش کیخلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا اجتماعی احتجاج کا فیصلہ

پیرس، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجے کوختم کرنے کی مکروع سازش کیخلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا اجتماعی احتجاج کا فیصلہ

پیرس(صاحبزادہ عتیق الرحمن سے) بھارت کے ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری کمیونٹی اور سول سوسائیٹی سراپا احتجاج ہے۔ بھارت کا ظالمانہ کردار اور دہشت گرد چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے پیرس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی احتجاجی مظاہرے آرگنائز کئے ہیں۔
پہلا مظاہرہ کل مورخہ 07 اگست بروز بدھ 06 بجے شام بمقام ایفل ٹاور میٹرو ٹروکاڈیرو پر ہوگا۔
اور دوسرا مظاہرہ مورخہ 9 اگست بروز جمعہ چھ بجے انڈین سفارتخانہ پیرس نزد نو نمبر میٹرو  لاموتے کے سامنے ہوگا۔
تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے درخواست ہے کہ اپنے زیادہ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ ان مظاہروں میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

پیرس کے غیور پاکستانی وکشمیری بھائیوں نے پیرس بھر میں ہندوستان کے غیر جمہوری اقدام آرٹیکل 370 اور 35  کے خاتمے  کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔ہندوستان نے کشمیریوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ایسے میں دنیا بھر کے منصفوں اور عالمی اداروں کی  مجرمانہ غفلت کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کی مکمل وحدت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔۔

paris, Pakistani, and, Kashmiri, community, jointly, organized, protest, against, indina, amendment, in, law, for, kashmir

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website