پیرس (یاسر الیاس)دنیا بھر کے ساتھ ساتھ یورپ میں پاکستانی تارکین وطن اپنے وطن کا نام روشن کررہے ہیں فرانسیسی فوج میں خدمات انجام دینے والے آفیسر جاوید نے بھی اپنی صلاحیتوں کی بدولت فرانس میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔آفیسرجاوید کو پیرس کے نواحی شہر موہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں فرانسیسی فوج میں خدمات کے صلے میں حکومت فرانس کی جانب سے ایک خصوصی میڈل دیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب میں فرانس کے اعلی حکومتی اور فوجی عہدیداران کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان پیرس میں تعینات دفاعی اتاشی کیپٹن راشد بھی موجود تھے آفیسر جاوید تمام پاکستانیوں کے لئے ایک مثال اور بلاشبہ فخر پاکستان ہیں ۔ فرانس میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں نے آفیسر جاوید کو مبارکباد دی اور کہا کہ آفیسر جاوید جیسے سپوت ہی پاکستان کا روشن چہرہ ہیں