counter easy hit

پیرس، پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے 26 اور27اکتوبر کو ہونیوالے یکجہتی کشمیر مظاہروں کو یکجا کرنے کی کوششیں بارآوارنہ ہونے پر کمیونٹی کا 27 اکتوبر کویکجا ہوکر مظاہرے میں شرکت کا اعلان

پیرس، پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے 26 اور27اکتوبر کو ہونیوالے یکجہتی کشمیر مظاہروں کو یکجا کرنے کی کوششیں بارآوارنہ ہونے پر کمیونٹی کا 27 اکتوبر کویکجا ہوکر مظاہرے میں شرکت کا اعلان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین )پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی مسئلہ کشمیر پر اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہے اس سلسلے میں پیرس بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کشمیری پیس فورم نے 27 اکتوبرکو تمام جماعتوں کیساتھ ملکر ایفل ٹاور پر مشترکہ مظاہرے کا اعلان کیا تھا اورساتھ ہی جموں وکشمیر فورم فرانس کا 26اکتوبرکو ایفل ٹاور پر علیحدہ مظاہرے کا اعلان سامنے آیا تھا۔ اس موقع پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے سرکردہ راہنمائوں کی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس کا مقصد جموں وکشمیر فورم فرانس اورانٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے مظاہروں کو متحد کرنے کیلئے تمام کمیونٹی کو یکجا کرنا تھا۔ مگر چیئرمین جموں وکشمیر فورم چوہدری محمد نعیم نے متحدہ مظاہرے سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف راہنمائوں کے رابطہ کرنے کے باوجود علیحدہ مظاہرے کے فیصلے پر قائم رہے۔

اس کے بعد پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے 26 اکتوبر مظاہرے کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے 27 اکتوبر مظاہرے کو تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنانے کافیصلہ کیا۔ اب 27 اکتوبر دن 04 بجے ایفلل ٹاور پر کشمیری وپاکستانی کمیونٹی متحد ہوکر بھرپور مظاہرہ کریگی جس میں تمام سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہوگی۔

 

paris, Pakistani, Community, will, raise, protest, for, Kashmir, cause, on, 26, and, 27 October, 2019

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website