counter easy hit

پیرس:سفارتخانہ پاکستان اورپیرس کے ہائوس آف ورلڈ کلچر کا باہمی اشتراک دو روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ پیرس کے مرکز میں کامیابی ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

Paris, Pakistani, folk, artists, performing, during, Pakistani, cultural, show

Paris, Pakistani, folk, artists, performing, during, Pakistani, cultural, show

پیرس(یاسر الیاس) دو روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ گزشتہ روز پیرس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔میلے میں پاکستانی دستکاریوں کے نمونے اور علاقائی ثقافت پر مبنی دستاویزی فلمیں، بچوں کیلئے پاکستانی ثقافت سے متعلقہ تربیتی پروگرام اور پاکستان کی روائتی اور علاقائی موسیقی بھی پیش کی گئی تھی۔ اس میلے کا انعقاد ہاوس آف ورلڈ کلچرل اور سفارت خانہ پاکستان نے مشترکہ طور پر پیرس کے اعلی ترین تھیٹر دی لا ویل اسپیس پیری کارڈین میں کیا تھا۔ سفیرپاکستان جناب معین الحق نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میلے میں پاکستانی ثقافتی تنوع، صوفی و لوک موسیقی روایات، فنون لطیفہ اور ثقافتی میدان میں کی جانے والی ترقی کو فرانس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ پاکستانی چودہ رکنی گلوکاروں و موسیکاروں کا وفد جن کا تعلق بلوچستان، گلگت بلتستان اور سوات سے ہے

Paris, Pakistani, folk, artists, performing, during, Pakistani, cultural, show

Paris: Pakistani, folk, artists, at, Pakistani cultural show,group phtot

خصوصی طور پر اس میلے میں شرکت کرنے کیلئے فرانس پہنچا تھا۔ پاکستان کے ان گلوکاروں و موسیکاروں میں چار سدہ سے تعلق        رکھنے والے استاد زین اللہ جان بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے 130 سالہ پرانے ستار کے ساتھ میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ سوروز بجانے والے عبدالواحد جن کا تعلق مکران سے ہے، جناب ریاض حسین کے ساتھی اور ان کے بھائی خادم حسین جن کا تعلق سوئی سے ہے نے دمبورہ اور سوروز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جناب عابد کریم اور ان کے ہمنوا جناب گلبہار شاہ جن کا تعلق ہنزہ سے ہے نے رباب بجانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ محترمہ امرین اور مہر انگیز جن کا تعلق چترال سے ہے نے جھاربہ بجا کر مہمانوں کو خوب لطف اندوزکیا۔ اس دو روزہ میلہ کا انعقاد اسپیس پیری کارڈین جو کہ 18ویں صدی کے ابتداء سے موسیقی اور ثقافت کیلئے کام کر رہا ہے میں کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website