پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن فرانس کی مجلس شوريٰ کے ایک اجلاس میں دنیا کی عمومی اور فرانس کی خصوصی صورتحال کے پیش نظر مجالس امن کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے
جس کے تحت علاقائی طور جلسوں کی جگہ اجلاس ہوا کریں گے۔ جن میں اپس کے اختلافات کو باہمی طورپر حل کرنا ہوگا. اور ماحول پر نظر رکہتے ہوئے شدت پسندی کے عنصر کو پروان چڑھنے سے روکنا اور مزہبی رواداری اور بھائی چارےکو فروغ دینے کے لیے اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔
اس سلسلے کا پہلا اجلاس یعنی مجالس امن کا پہلا اجلاس منہاج القرآن گونسا ویل کے منتظم حسن ارشد کی ڈیمانڈ پر 30 جولائی بروز ہفتہ شام 9 بجے رکھا گیا ہے. جس کی سربراہی خود سفیر منہاج القرآن علامہ حافظ نزیر احمد خاں فرمایں گے۔