پیرس (اے کے راؤ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے بانی رکن محمد اقبال خان Avicenne Hopital Drancy میں خالق حقیقی سے جا ملے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ 15 جنوری بروز جمعہ دن ایک بجے مرکز منہاج القرآن فرانس میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا 70 کی دھائی میں فرانس تشریف لائے، فرانس میں پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی ماضی قریب کی مرکزی قیادت اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی تنظیم میں انتشار اور دھڑے بندیوں سے نالاں رہے۔
کسی بھی دھڑے بندی کا شکار ہونے کی بجائے گوشہ نشینی اختیار کر لی۔ مرحوم اقبال خان اولاد کی نعمت سے محروم رہے۔