پیرس (اے کے راؤ) پیرس کی معروف شخصیت، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی رکن طارق چوہدری کی اہلیہ پیرس کے مضافات ارجنتوئی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
مسز طارق کو 20 دسمبر بروز اتوار نماز فجر کے وقت گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا مرحومہ کو ہسپتال پہنچایا گیا دو روز موت حیات کی کش مکش میں رہنے کے بعد آج صبح 1 بج کر تیس منٹ پر خالق حقیقی سے جا ملیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مرکز منہاج القرآن فرانس میں ادا کی جائے گی۔ طارق چوھدری سے 0664274490 پر اظہار افسوس کیا جا سکتا ہے۔