پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں پولیس کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس اسٹیشن پیرس 18 میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔
واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی طلب کرلیاگیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔روبوٹ کی مدد سے حملہ آورکی لاش کی تلاشی لی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کش جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی ۔اور اسے پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔
ادھر پیرس کے تمام ائیرپورٹس ۔ریلوے اسٹیشنز ۔میٹرو ۔اور بس سٹاپس پر پولیس کی بھاری نفر ی لگا دی گئی ہے ۔اور فوج کے خصوصی دستے بھی سیکیورٹی کے لئے ہائی الرٹ ہیں ۔عوام کا خیال ہے کہ خود کش حملہ نے چارلی ابدو کی موت کا ایک سال مکمل ہونے پر یہ حملہ کیا ہے۔