پیرس: پی ٹی آئی فرانس کا کوئی سلیکٹیڈ عہدیدار اپنا عہدہ نہیں لکھ سکے گا۔صرف الیکٹ ہونے والے عہدیدار تصور ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم جو جب سے فرانس میں معرض وجود میں آئی ہے تب سے اندرنی انتشار کا شکار ہے۔پارٹی میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے پارٹی دن بدن اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسی ساکھ کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی کی قیادت نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا۔جس میں صدر عمر رحمان۔ جنرل سیکرٹری عمران۔ سینئر نائب صدر اصغر برہان اور سیکرٹری انفارمیشن افضال گوندل منتخب ہو ئے ۔جب کہ پارٹی کو مذید تقویت دینے کے لئے صدر عمر رحمان نے عہدوں کا اعلان کیا۔جبکہ انٹرا پارٹی ایکشن میں حصہ نہ لینے والوں کو عہدے نہ لکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔