کشمیر کے حوالے سے کامیاب مظاہرپاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے کشمیری بھائیوں کی حمایت میں بھرپور مظاہرہ کیا، کمیونٹی کی طرف سے صاحبزادہ عتیق کو شاندار خراج تحسین
پیرس (نمائندہ خصوصی) کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اورکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجتہی میں پاکستان وکشمیری کمیونٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔ اس مظاہرے میں کثیر تعداد میں خواتین حضرات نے شدید موسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شریک ہو کر کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
اس موقع پر صاحبفزادہ عتیق نے زبردست انتظامات کر کے تمام کمیونٹی کا دل جیت لیا۔ مظاہرے سے تمام سیاسی وسماجی شخصیات نے خطاب بھی کیا اور اپنے خطاب میں بھارتی ظلم واستبداد کی کھل کر مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے جلد از جلد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر یس اردو نیوز سے خصوصی بات چیت میں بانی و سابق صدر پاکستان پریس کلب فرانس اور بیورو چیف وقت ٹی وی صاحبزادہ عتیق نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں پاکستانی کمیونٹی کے ان تمام راہنماؤں کا جنہوں نے میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بربریت کو آشکار کرنے کے لئے ستائیس جنوری کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ آرگنائز کرنے میں تن من دھن سے حصہ لیا اور مظاہرے کو کامیاب کیا۔الحمداللہ سخت سردی ، بارش اور برفیلی ہواؤں کے باوجود دوستوں نے بھرپور شرکت کی اور تقریباً دو گھنٹے تک بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی کامیابی کے لئے خصوصی طور پر میرے انتہائی محترم تحریک انصاف فرانس کے چوہدری گلزار لنگڑیال اور ن لیگ کے محمد یوسف خان ، متحرک راہنما پی ٹی آئی یاسر قدیر ، ق لیگ کے چوہدری منیر وڑائچ ، سیاسی و سماجی شخصیت ماجد چیمہ ، عصمت اللہ تارڑ چئیرمین ، پیپلز پارٹی کے کامران یوسف گھمن ، پریس کلب کے میاں محمد امجد ، یس اردو کے چیف ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی ، پاکستان کمیونٹی سنٹر کے چوہدری فیاض ارشد ، سمیت راجہ مظہر ذمہ واریہ ، چوہدری سجاد ڈوگہ ، ابرار کیانی ، محترمہ آصفہ ہاشمی ، شیخ نعمت اللہ ، آصف چوہدری ، محمد اصغر برھان ، حاجی ابرار ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ،سردار ظہور و دیگر دوستوں نے بھرپور محنت کی۔
کشمیری راہنماؤں راجہ اشفاق احمد اور چوہدری ذوالفقار نگیال کا بھی خصوصی شکریہ جنہوں نے ہماری دعوت پر اس مظاہرے کو آرگنائز کرنے میں بھرپور تعاون اور مدد کی۔
ماجد چیمہ اور قاری فاروق احمد فاروقی نے پروگرام کی کامیابی کے لئے بھرپور پبلسٹی کی ۔ ماجد چیمہ نے اپنی جیب سے مظاہرین کے لئے کھانے کا بندوبست کیا۔ پروگرام آرگنائز کرنے سے لیکر پروگرام کے اختتام تک ہر قسم کی مدد اور تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔
آپ سب دوستوں کی محبتوں کا مقروض
صاحبزادہ عتیق الرحمن