پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹراپارٹی الیکشن آج منعقد ہوئے جس میں تبدیلی پینل اور جنون میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ دونوں گروپوں نے شاندار کمپین کی اور مکمل مقابلے کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ تبدیلی پینل بالآخر فاتح قرار پایا جنہوں نے الیکشنز میں واضح کامیابی حاصل کرلی ہے اس طرح تبدیلی پینل کے منتخب ممبران میں میاں ذوالفقار جاتلہ صدر، چوہدری افضال ڈھل نائب صدر، محمد اصغر برہان جنرل سیکرٹری اور آصفہ ہاشمی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئیں۔
ان کے مدمقابل جنون کے ایم کے پرویز چوہدریاور یاسر خان تھے جو کہ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور انہوں نے بجا طور پر اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے تبدیلی پینل کی کامیابی کو قبول کرلیا ہے۔ یس اردو نیوز کے ذرائع کے مطابق انٹڑاپارٹی الیکشن کی شفافیت اور طریقہ کار پر تمام کارکنان نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کا طرہ امتیاز قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حریف جماعتوں کی پالیسی کے برعکس پارٹی انتخابات کا انعقاد کر کے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
اس موقع پر یس اردو نیوز کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد نے شاندار کامیابی پر چوہدری افضال ڈھل اور اصغر برہان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف فرانس نے انتہائی مناسب وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کر کے مثبت جمہوری روائت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور باقی تمام پارٹیوں کو بھی اسی طرح انٹراپارٹی انتخابات کروا کر گراس روٹ لیول پر جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔