پیرس – پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر و فرانس کے سنئیر نائب صدر کامران یوسف گھمن نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے حاص فضل و کرم سے ہمیں پاکستان حاصل ہوا ۔
آج ہمیں قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ قائداعظم کی فہم و فراست اور عزم صمیم نے انگریز اور ہندو کو شکست دیدی ۔ مسلمان ہند کو اسلام سے بڑی محبت تھی اور قائداعظم نے ایسی محبت کو پاکستان کی عملی شکل دی ۔ قائداعظم کو سیکولر کہنا بہت بڑی غلطی ہے ۔ آج ہمیں جتنے مسال کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ آیئن سے منحرف ہونا ہے ۔قرآن پاک پوری امت کو متحد کرنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔