پیرس (اے کے راؤ) مہاجرین کی عالمی تنظیم آئی او ایم کے مطابق اب تک تقریباً 12 لاکھ 29 ہزار 500 مہاجرین اب تک سمندر کے راستے اور 1545 زمینی راستے سے یورپ پہنچ چکے ہیں۔ تنظیم کے مطابق 418 افراد یا تو ڈوب گئے ہیں یا لاپتہ ہیں۔
گذشتہ برس سمندر کے راستے یورپ آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 10 لاکھ بتائی جاتی تھی مگر موجودہ حالات میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال دس لاکھ سے کہیں زیادہ مہاجرین یورپ میں داخل ہو جائیں گے۔ جو کہ یورپ کی ساخت کے لیے ایک خطرہ ہو سکتے ہیں۔