پیرس حملوں کے مبینہ حملہ آور صالح عبدالاسلام کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی گئی۔
پیرس: (یس اُردو ڈیسک) فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں کے بعد صالح اور ان کے دو دوست بیلجیئم کے قریب سرحدی علاقے میں پیٹرول پمپ پر 15 منٹ تک کے لیے رکے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے میں ان کی ریکارڈنگ ہوئی۔پٹرول پمپ پر پہنچنے سے پہلے وہ پولیس کی تین چیک پوسٹوں سے گذر چکے تھے تاہم مشکوک نہ ہونے کے باعث انھیں کسی نے نہیں روکا تھا صالح عبدالاسلام حملہ آوروں تک سازوسامان پہنچانے کے ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہ۔ پیرس حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔