پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین فرانس کے دا رالحکومت پیرس میں بھی پانچ سکولوں کو بم کی اطلاع پر خالی کراکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق برطانوی دار الحکومت لندن کے سکولوں میں بم کی اطلاعات کے بعد پیرس کے سکولوں میں بھی بم کی اطلاعات ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سکولوں میں بم ہونے کی دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی ہیں جس پر فوری کارروائی کر کے سکولوں کو اساتذہ اور طلباءسے خالی کرالیا گیا ہے۔
پیر س کی پولیس نے سکول خالی کرا کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل لندن کے چار سکولوں کو بم کی اطلاع پر خالی کراکے کے سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔