پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) امریکی فوج کے ترجمان کرنل سٹیو وارن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 13 نومبر کی رات پیرس میں ہوئی دہشت گردی کے منصوبہ ساز مراکشی نژاد بیلجیم کے رہاشی شدت پسند عبدالحمید اباعود کے ہدایت کار شرف المودن کو شام میں 24 دسمبر اور عبدالقدیر حکیم کو 22 دسمبر کو عراق کے شہر موصل میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام اور عراق میں امریکی فوج کی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں نام نہاد تنظیم دولتِ اسلامیہ کے مزکورہ دو کے علاوہ کم سے کم 8 کمانڈرز اور حملوں کے متعدد منصوبہ سازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کرنل سٹیو وارن کا مزید کہنا تھا کے شدت پسند تنظیم ISIS کے یہ کمانڈر مغرب کے خلاف مزید حملے کرنے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے تھے۔
کرنل وارن نے اس عظم کا اظہار کیا کہ’نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے بیرونی عناصر کوبھی امریکی فوج بہت جلد تلاش کر کے انھیں بھی انجام تک پہنچائے گی۔ پیرس میں 13 نومبر کی شب ہونے والی دہشت گردی میں 130 افراد ہلاک اور 351 افراد زخمی ہوئے تھے۔جس کے بعد فرنسیسی صدر فرانسوا ہولند نے فرانس میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالات کا نفاظ اور دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کا عظم کیا تھا۔
کرنے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی ہلاکت کنفرم ہوگئی۔ عبدالحمید اباعود بیلجیم کے باشندے تھے اور وہ پیرس میں حملوں کے بعد پیرس کے نواحی علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ پیرس حملوں میں کم سے کم 130 لوگ مارے گئے تھے۔