پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بعض شر پسند عناصر کی جانب سے مرد و خواتین کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر خصوصی طور پر خواتین کو بلیک میل اور تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے ایسے ہی ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویب سائٹ کے ایڈیٹر کے خلاف لکھا گیا، اگلے روز دو سماجی خواتین جو مقبوضہ کشمیر میں آصفہ بانو کو انصاف دو کے حوالے سے مظاہرے میں شامل تھیں ان کی تصاویر پر تنقید ی جملے لکھے گئے۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان مٹھی بھر عناصر کے خلاف قانونی چارجوئی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی آگہی کیلئے مہم شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے ان عناصر کی ان حرکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔