پیرس (اے کے راؤ سے) فرانس کی مغربی بندر گاہ Saint Nazaire سے دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز آہنگ بحر نے تربیتی سفر کیا۔ بتایا جا رہا ہے 120،000 ٹن وزنی جہاز کی تیاری میں ایک ارب ایک کروڑ ڈالر ہوئے ہیں۔
یہ بحری جہاز 362 میٹر لمبا اور 70 میٹر چوڑا ہے ۔ 16 منازل پر محیط یہ جہاز میں 6000 ہزار مسافروں اور 2000 ہزار عملے کی گنجائش ہے۔ فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور سے 50 میٹر زائد لمبا یہ آہنگ بحر فٹبال کے دو سٹیڈیم کے برابر کپیسٹی رکھتا ہے۔
مغربی فرانس ’آہنگِ بحر‘ کو جمعرات کو آزمائش کی غرض سے سمندر میں اتارا گیا تو اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد وہاں جمع ہو گئے۔آئندہ اتوار تک اس کا ٹرائل جاری رہے گا۔تقریباً ایک ارب ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس سمندری جہاز کی خالق کروز کمپنی ’رائل کیریبیئن انٹرنیشنل‘ (آر سی آئی) ہے۔