پیرس (اے کے راؤ) سال نوء 2016ء کا پہلا جمعہ مبارک مرکز منہاج القرآن فرانس میں ادا کیا گیا۔
لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ” مسلم ہینڈز ” کے سربراہ پیر سید لخت حسنین شاہ اور فرانس میں مسلم ہینڈز کے روح رواں ڈاکٹر ملک مبشر نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے دعوت دعا دی۔