دنیا بھر کے ممالک میں شہریوں کے لئے کچھ قوانین بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل کرکے ایک کارآمد شہری بن سکیں جب کہ خلاف ورزی پر انہیں گرفتار بھی کرلیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ میں تو ہوا کچھ الگ ہی اور وہاں مرغی کو قانون پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
گاڑی کے مالک کی شکایت پرپولیس فوری طورپرپہنچی جہاں گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ مرغی کے اس مصروف سڑک کو پارکرنے کے باعث بہت سے لوگوں کو دشواری پیش آئی اس لیے ہم نے مرغی کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد پولیس مرغی کو گرفتارکرکے پولیس اسٹیشن لے گئی۔
پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے موقف میں کہا کہ گرفتارکی جانے والی مرغی کے مالک کی تلاش کے لیے جانوروں کی تنظیم سےرابطہکرلیا ہے اورمالک کے نہ ملنے تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اس ادارے کو سونپ دی گئی ہے۔