لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا، پنجاب سے گیارہ کی گیارہ سیٹیں جیتیں گے۔
حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کا خیبر پختون خواہ میں ایک اور معیار ہے پنجاب میں دوسرا ہے، عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر جس پارلیمنٹ کو گالیاں نکالتے تھے آج اسی پارلیمنٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ نواز نے کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا، آج سیاست پر داغ نہیں لگنا چاہیئے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کو ان کا اعتماد مبارک ہو۔
تاہم انشا اللہ مسلم لیگ نواز پنجاب سے گیارہ کی گیارہ سیٹیں جیتے گی، پیسوں کی سیاست جس نے کی ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی ہو جائے گا، سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گنجائش نہیں ہے۔