counter easy hit

پارلیمان اورسیاستدانوں کونیب سے بڑا خطرہ ۔۔۔۔ کیا نیب مستقبل میں ختم کر دیا جائے گا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا تہلکہ

Parliament and politicians are a bigger threat to the Knob ... Will the NAB be eliminated in the future? Irshad Bhatti's big splash

.اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پا رلیمان ، سیاستدانوں کوخطرہ نیب سے ہے ، اس لئے نیب کو بھی بند کردینا چاہئے اور بھنگڑے ڈالنا چاہئے اوراس کے بعد جو آتا ہے لوٹ کا کھاجائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب نے اب تک 336ارب روپے ریکور کروائے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہیں ، یہ تاجروں اوربیورو کریٹس کی بات نہیں ہے ۔یہ ان بابوﺅں کی بات ہے جو سکھاتے ہیں کہ پیسے کیسے چوری کئے جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کوایسے لوٹا کہ شرم آتی ہے ، اب ایک بات مان لیں کہ نیب اچھا ہے براہے لیکن پارلیمان ، سیاستدانوں کوخطرہ نیب سے ہے ، اس لئے نیب کو بھی بند کردینا چاہئے اور بھنگڑے ڈالنا چاہئے اوراس کے بعد جو آتا ہے لوٹ کا کھاجائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی خوبصورتی دیکھئے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو اپنے خرچ پر سہولیا ت لینے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ کراچی میں ہزاروں لوگ بیماریوں میں مبتلا ءہیں اور ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوراجہ داہر نے اتنا تباہ نہیں کیا جتنا پیپلزپارٹی نے کردیا ہے ، کوئی ایک یونین کونسل ہی دکھا دیں جو ماڈل بن گئی ہو۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک میں خوف کی فضاءہونے کی وجہ سے پیسہ بیرون ملک جارہا ہے ، نیب کی کارروائیوں پر پچھتانا پڑے گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت ملک میں خوف کی فضاءکی وجہ سے پیسہ ملک سے باہر نکل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرے ،معیشت کا معاملہ بہتر نہیں ہوگا ، نیب کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ان پر پچھتانا پڑے گا ۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ احتساب اوپر سے شروع ہوناچاہئے اورتمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر بلا امتیاز کیا جائے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website