counter easy hit

پارلیمنٹ کا اجلاس ، پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل ایجنڈے میں شامل

Parliament, came

Parliament, came

مشترکہ اجلاس میں پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا بھی امکان ہے
اسلام آباد (یس اُردو) حکومت اپوزیشن سے ہاتھ کر گئی ۔ پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل بغیر بتائے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا ۔ اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا ، پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر اپوزیشن کے احتجاج کا بھی امکان ہے ، اپوزیشن کو حکومت کا چکمہ ۔ پی آئی اےکی نجکاری کا بل چپکے سے بنا دیا ۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ۔ اپوزیشن لیڈر کا ساتھی جماعتوں سے صلاح مشورے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل مشترکہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کر دیا ہے ۔ اجلاس میں 7 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے ، ان بلوں میں دو حکومت جب کہ 5 اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ہیں ۔ پہلے یہ طے پایا تھا کہ پیر کو صرف گیس چوری کی روک تھام سے متعلق بل زیر غور آئے گا ۔ مشترکہ اجلاس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل پر بریفنگ دیں گے ۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعتیں بل پر مشترکہ لائحہ عمل طے مشاورت کریں گی ۔