counter easy hit

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21اپریل کو ہوگا

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چین کے صدر شی چن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کر ینگے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیر اعظم کی ایڈوائس پربلایا۔ اجلاس منگل 21 اپریل کو صبح نو بجکر پچیس منٹ پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی خاتون اول سمیت 60 رکنی وفد بھی بطور مہمان اجلاس میں شریک ہوگا۔ جیو نیوز کو پارلیمانی ذرائع سے معلوم ہوا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کےخطاب کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے ہوگی۔

وزرائے اعلیٰ ،گورنر، مسلح افواج کے سربراہان،سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات پارلے منٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان شریک ہوں گی۔