counter easy hit

پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا، ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمات درج

Parliament sit

Parliament sit

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے مذہبی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔ ثروت اعجاز قادری، خادم حسین، افضل قادری، ڈاکٹر اشرف بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ مقدمات تھانہ آئی نائن اور تھانہ کوہسار میں درج کئے گئے۔ جن میں مذہبی رہنماؤں ثروت اعجاز قادری، خادم حسین، افضل قادری، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور دیگر نامزد ہیں۔ مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ کار سرکار میں مداخلت ، جلسے جلوس کرنا اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کی دفعات لگائی گئی۔