استنبول; ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں، صدر رجب طیب اردوان کو پانچ امیدواروں کا سامنا ہے، ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ تاریخ سے سولہ ماہ پہلے ہو رہے ہیں۔
صدارتی انتخاب دو مرحلوں میں ہو گا، پہلا مرحلہ آج ہے، اگر کوئی بھی امیدوار اکاون فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو دوسرا مرحلہ آٹھ جولائی کو ہوگا۔
صدر اردوان کے مقابلے میں پانچ امیدوار میدان میں ہیں، دوسری جانب پارلیمانی انتخابات میں 600 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہو گی، جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ترکی میں ہنگامی حالت نافذ ہے، ان انتخابات کے بعد ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیا جائے گا جس سے صدر کے اختیارات میں اضافہ ہوگا۔