چیئرمین تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ۔ پاناما لیکس سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام کو ہو گاجس میں اراکینِ اسمبلی شرکت کریں گے ۔پی ٹی آئی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ پاناما لیکس کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔