پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 17 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے فائونڈر پینل کے سرپرست اعلی حافظ طاہر خلیل نے فائونڈر پینل کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور امیدواران فائونڈر پینل نے حافظ طاہر خلیل ، بانی صدر پی آراے صدیق ساجد ، کاشف رفیق ، اصغر چوہدری اور دیگر ممبران پی آراے کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن کمیشن رانا غلام قادر کو جمع کرادئے ہیں ۔ پی آراے فائونڈر پینل کے امیدواروں میں صدر بہزادسلیمی ، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو ، فنانس سیکرٹری انتظار حیدری ، نائب صدر سہیل خان
جوائنٹ سیکرٹری صائمہ ملک ، انفارمیشن سیکرٹری علی شیر
، ممبران ایگزیکٹو باڈی میں زاہد یعقوب خواجہ ، اظہرفاروق ، نوشین یوسف ، محمد ارسلان اسد، عاصم یاسین ، نادر گورامانی ، جاویدالرحمان ، رضوان ڈھلوں ، حمیدلنگراہ، رانا احمد طلال
اور عاطف شیرازی شامل ہیں ۔پی آر اے فائونڈر پینل کے صدارتی امیدوار بہزادسلیمی نے تمام ممبران سے فائونڈرپینل کی مکمل حمایت اور تمام امیدواران فائونڈرپینل کے لیے ووٹ کی درخواست کی ہے ۔بہزادسلیمی نے پی آر اے انتخابات میں اپنے مدمقابل آنے والے تمام امیدواروں اور فائونڈر پینل کے مدمقابل آنے والے پینل کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پی آراے انتخابات میں زیادہ امیدواروں اور پینلز کا سامنے آنا نہ صرف اس بات کا اعتراف ہے کہ پی آراے کو ہم نے ایک متحرک ، فعال اور توانا تنظیم بنایا ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ تنظیم میں جمہوری عمل مضبوط ہوا ہے ۔ پی آراے کے ارکان انتہائی باشعور ہیں اور وہ پی آراے کے لیے اہل، قابل قیادت کا انتخاب کریں گے۔ فائونڈر پینل کے صدارتی امیدوارنے پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اپنا الگ پینل تشکیل دینے کئ بجائے پی آراے میں فائونڈر پینل کئ حمایت کا فیصلہ کیا ۔ بہزادسلیمی کا کہنا تھا فائونڈر ز پینل انشاءاللہ کامیابی کے بعد کسی تفریق کے بغیر ممبران پی آراے کی خدمت کا سفر جاری رکھے گا۔