بارسلونا(یس ڈیسک)کاتالونیا کی صوبائی پارلیمنٹ کے الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں سوشلسٹ پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری اور ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کا ظہرانہ، عوامی تحریک اور سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں اور بارسلونا کے پاکستانی نژاد ہسپانوی نیشنلٹی ہولڈرز نےشرکت کی،ظہرانے کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ حافظ عبدالرزاق صادق کا کاتالان پارلیمنٹ کے انتخابات میں امیدواروں کی لسٹ میں آنا بہت فخر کی بات ہے اور اس سے کمیونٹی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ عبدالرزاق صادق کا لسٹ میں نمایاں پوزیشن پر آنا بھی بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور سوشلسٹ پارٹی کا حافظ عبدالرزاق کا اعتماد پاکستانیوں پر اعتماد ہے۔تقریب سے ممبر یورپین پارلیمنٹ ایسٹر،سابق سول گورنر مونسرات گارسیا،اسامہ مروکی،ازابیل ،رائینا،اوریل کاریول،حافظ عبدالرزاق صادق ،چوہدری یاسر عرفان،گلریز بوگا اور دیگر نے خطاب کیا۔