چھٹا سالانہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ سارسل شہر میں جاری۔ فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان دوستی کے چئرمین جناب فرانسوا پوپینی نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی
فائنل میچ میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی فائنل میچ کے بعد جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے فائنل میچ کے مرد میدان شیری وڑائچ کو ونر ٹرافی دی۔ اس موقع پر ہال مہمانوں سے کھچا کچھ بھرا ہوا تھا، شائقین والی بال نے ٹورنامنٹ میں بھر پور شرکت کر کے اپنی کھیل سے محبت ووابستگی کا بہترین ثبوت پیش کیا، ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی نے بھر پور انتظامات کر کے شائقین کے دل موہ لیے۔ فرانس پارلیمنٹ کے ممبر اور فرانس پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر فرانسو اپوپینی نے ایونٹ میں شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیئے انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کی اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو بہترین کھیل پر مبارکباد پیش کی