نئی دہلی بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ ناراملی شوا پرساد نے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز اختیار کیا۔ ناراملی نے نازی جرمن رہ نما ایڈوولف ہٹلر کا حلیہ اپنا کر پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔
پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے پر ناراملی نے نازیوں کے انداز میں صحافیوں کو سلام کیا۔ ناراملی کے ہٹلر کی وردی میں آنے پر دیگر ارکان پارلیمنٹ کی جانب کسی قسم کا ردّعمل سامنے نہیں آیا۔
ناراملی شوا پرساد کے مطابق اس حلیے میں قانون سازوں کے سامنے نمودار ہونے کا مقصد وزیراعظم نریند مودی کو یہ پیغام دینا ہے کہ انہیں ہٹلر کی روش کی پیروی نہیں کرنا چاہیے اور ان کی جانب سے ریاست آندرا پردیش کو زیادہ بڑی فنڈنگ پیش کیے جانے سے متعلق وعدے پورے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب مذکورہ رکن پارلیمنٹ نے ریاست کی صورت حال کے حوالے سے اپنے سیاسی موقف کو واضح کرنے کے لیے کوئی بھیس اپنایا ہو۔