وزیراعظم نواز شریف نے سندھ پر خاص نظریں لگا لی ہیں،ایک ماہ کے دوران صوبے کا یہ تیسرا دورہ ہے،وہ ٹھٹھہ اور کراچی کے بعد آج حیدرآباد میں سیاسی ماحول گرمائیں گے۔
Particularly look of the prime minister on Sindh, the third visit in a month
ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق وزیراعظم کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،شہر کے مختلف مقامات پر 1ہزار پولیس اہلکاراور 250 کمانڈوز کو تعینات کیا گیاہے۔ ن لیگ کے مقامی رہنمائوں نے وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،وہ کنونشن سے خطاب میں شہر کیلئے منصوبوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔ قاسم آباد کے تاجروں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے سونے کا تاج تیار کرایا ہے۔