بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے نوابشاہ میں صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا ، بحریہ ٹاؤن کا عملہ اپنی مشینری کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لے رہا ہے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہےکہ 20 سے 22 روز میں صفائی کا کام مکمل کرلیاجائےگا ۔
صفائی مہم کی تقریب بحریہ ٹاؤن نواب شاہ میں منعقد کی گئی ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہکراچی میں صفائی کے لیے ایک علاقہ دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنا کام کیا، باقی علاقوں کی صفائی کی ذمہ داری مقامی حکومت کی ہے ، ملک ریاض نے کہاکہ ان کا ادارہ بغیر پیسے لیے صفائی کا کام کرتا ہے ۔
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ نوابشاہ میں کچرے کی صفائی پر کام کیاجا رہا ہے جو 20 سے 22 دن میں مکمل کرلیاجائے گا۔