counter easy hit

پارٹی فنڈز کیس ، تحریک انصاف سے فنڈنگ ، اکائونٹس کی تفصیلات طلب

Party funding case

Party funding case

معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ، اٹھارہ جولائی تک فیصلہ نہ ہوا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا
اسلام آباد (یس اُردو) الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات اٹھارہ جولائی تک طلب کر لیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن بنچ نے تحریک انصاف پارٹی فنڈز بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ مقدمے کی سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے ، اٹھارہ جولائی کو اگر ہائیکورٹ نے فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ نو ماہ کی تاخیر کی بڑی وجہ تحریک انصاف خود ہے ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی جماعت کے اثاثوں کی چھان بین کر سکتی ہے ، تحریک انصاف حکم امتناعی کے پیچھے چھپی ہوئی ہے ، پی ٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے چودھری نثار کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائیں گے ۔ اگر چوہدری نثار نے درخواست پر کارروائی نہ کی تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ۔